ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سعودی عرب میں وزٹ ویزہ کتنے عرصے تک کارآمد ہو سکتا ہے؟

سعودی عرب میں وزٹ ویزہ کتنے عرصے تک کارآمد ہو سکتا ہے؟

Wed, 03 Feb 2021 19:02:55  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،3 فروری(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ نے واضح‌ کیا ہے کہ اگر کسی غیرملکی شہری نے مملکت کا وزٹ ویزہ لیا اور اس پر بار بار مملکت کا سفر کررہا ہے تو اس کے یہ جان کاری حاصل کرنا ضروری ہے کہ وزٹ ویزہ کے جاری ہونے کی تاریخ کے ساتھ ہی اس کے کارآمد ہونے کی مدت شروع ہوجاتی ہے۔

پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک مصری شہری کی طرف سے استفسار کے بعد یہ وضاحت کی ہے۔

ایک مصری شہری نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ اس نےکرونا بحران سے قبل وزٹ ویزہ لیا تھا۔ کیا اسے اب نیا ویزہ لینا ہوگا وہ پہلے سے موجود ویزہ استعمال ہوسکتا ہے۔

اس پر پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ویزے کے استعمال کی مدت اس کے اجرا کے ساتھ ہی شروع ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد شہری مقررہ مدت کے اندر وزٹ ویزے سے مملکت میں آ جاسکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے اگر مزید معلومات درکار ہوں تو ویزہ جاری کرنے والے ادارے سےرابطہ کیا جائے۔


Share: